کینیا میں جنگلی حیات کے حملوں کے متاثرین کے لیے معاوضے کا پروگرام شروع

ہفتہ 13 اپریل 2024 09:30

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) کینیا نے جنگلی حیات کے حملوں کے متاثرین کے لیے معاوضے کا پروگرام شروع کیا ہے۔شنہوا کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جنگلی حیات کے حملوں کے متاثرین کے لیے معاوضے کی سکیم کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ معاوضے کی سکیم سے مقامی برادریوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کی توقع ہے اور یہ معاوضہ زخمیوں، اموات، فصلوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کو پورا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی شہری جس پر جنگلی حیات کا حملہ ہوتا ہے وہ 23,543 ڈالر تک کے معاوضے کا حقدار ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت ملک بھر میں ہاٹ سپاٹ میں 350 کلومیٹر لمبی بجلی کی باڑیں لگائے گی، اس کے علاوہ کمیونٹیز کو خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ کے لیے ترغیب دی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سکیم کا آغاز شمالی کینیا کی کاؤنٹی لاکیپیا سے کیا گیا جو ہاتھیوں، گینڈے اور بھینسوں سمیت مشہور انواع کا گھر ہے۔

متعلقہ عنوان :