رحیم یارخان نے بہاولپور کو شکست دے کر کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:20

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) بہاولپوراوررحیم یارخان کی ٹیموں کے درمیان کبڈی میچ میں رحیم یارخان کی ٹیم نے 31کے مقابلہ میں 34پوائنٹ سے فتح حاصل کرکے فائنل جیت لیا۔چک 72این پی میں کبڈی ٹورنامنٹ  میں رحیم یارخان اوربہاولپور کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے مہمان خصوصی سٹی انجمن تاجران کے صدر چوہدری عظمان اصغر تھےجبکہ مہمانان اعزاز میں گروپ لیڈر چوہدری محمداسلام نورانی،جنرل سیکرٹری چوہدری محمدآصف، نائب صدر شیخ وقاص علی،چیئرمین چوہدری محمدصدیق ودیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کے بعد رحیم یارخان کی ٹیم نے تین پوائنٹ سے یہ میچ جیت لیا۔ مہمان خصوصی چوہدری عظمان اصغر نے جیتنے اوررنراپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کپتانوں کو ٹرافیاں دیں جبکہ کبڈی ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے چوہدری عظمان اصغر اورانکے ساتھ آنے والے مہمانوں کو روائتی پگڑیاں پہنائی گئیں۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے چوہدری عظمان اصغر نے کہاکہ کبڈی کا کھیل ہمارے پنجاب کا روائتی کھیل ہے جو آہستہ آہستہ دم توڑرہا ہے ، اس کو زندہ رکھنے کے لیے حکومتی سطح پر اس کی سرپرستی ہونی چاہیے ، کھلاڑیوں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی ، سکول کی سطح سے ہی اس کھیل کو زندہ رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :