پاکستان کی خوشحالی کیخلاف بر سر پیکار قوتوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ ندیم پہلوان

کون سی قوتیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتیں ساری دنیا اس سے آگاہ ہے ‘ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

اتوار 14 اپریل 2024 11:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں اور ا ن کے سہولت کار پاکستان کی خوشحالی کے درپے ہیں لیکن انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ،پاکستانی قوم دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہو گی ، پاک افواج کے افسران و جوان ملک سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ جانی و مالی قربانیاں پیش کی ہیں ،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ امن اور خوشحالی کی صورت میںضرور رنگ لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کون سی قوتیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتیں ساری دنیا اس سے آگاہ ہے ۔ پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کی کارروائیوں کے ثبوت ہر فورم پر پیش کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے ہمارے دشمن جس طرح کی مرضی چالیں چل لیں ان شا اللہ پاکستان بہت جلد ترقی کی منازل طے کرے گا ۔