ژ*پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

9اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی ریجسٹریشن یکم اپریل سے کھول دی گئی ہے اور چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے، اپنے ناموں کا اندراج 20 اپریل تک کروا سکتے ہیں۔چیمپئن شپ 30 اپریل تک جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :