جنوبی افریقا ویمن اورسری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اورآخری ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

پیر 15 اپریل 2024 15:11

جنوبی افریقا ویمن اورسری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اورآخری ..
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) جنوبی افریقا ویمن اور سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل)17 اپریل کو سینویس پارک، پوچیفسٹروم میں میں کھیلا جائیگا۔میزبان جنوبی افریکا کی ویمن ٹیم کو سری لنکن ویمن ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

جنوبی افریقا ویمن نے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔اس سے قبل مہمان سری لنکن خواتین ٹیم اور میزبان جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی گئی ہے جس میں سری لنکن ویمن ٹیم نے میزبان جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

سری لنکن ویمن ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جس میں اس نے میزبان جنوبی افریقا کی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں، ایک میچ کھیلنا ابھی باقی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ17 اپریل کو سینویس پارک، پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔