جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا

منگل 16 اپریل 2024 09:30

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (بدھ کو ) سینویس پارک پوچیفسٹروم میں میں کھیلا جائے گا،میزبان جنوبی افریکا کی ویمن ٹیم کو سری لنکن ویمن کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقا ویمن نے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی ،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مہمان سری لنکن خواتین ٹیم اور میزبان جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی گئی ہے جس میں سری لنکن ویمن ٹیم نے میزبان جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ سری لنکن ویمن ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جس میں اس نے میزبان جنوبی افریقا کی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں جبکہ ایک میچ کھیلنا ابھی باقی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ17 اپریل کو سینویس پارک پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔\932