خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال لاہور ری ویمپنگ منصوبہ کے بارے جائزہ اجلاس

منگل 16 اپریل 2024 16:12

خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال لاہور  ری ویمپنگ منصوبہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال لاہور کے ری ویمپنگ منصوبہ کے حوالے سے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں منگل کے روز اجلاس منعقدہوا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان اور سی اینڈ ڈبلیو کے افسران سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران چلڈرن ہسپتال لاہور کے ری ویمپنگ منصوبہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق اور سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفننگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کی ری ویمپنگ منصوبہ میں مقررہ وقت میں تاخیرپر سرزنش بھی کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال کے تینوں فلورز کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں ری ویمپنگ کا منصوبہ ہر حال میں مکمل چاہئے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور بچوں کے علاج کے حوالے سے ایشیا کا پہلا اور دنیا کا دوسرا بڑا ہسپتال ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں والدین اپنے بچوں کو چلڈرن ہسپتال علاج و معالجہ کی غرض سے لے کر آتے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نامکمل فلورز کو جلد مکمل کیا جائے۔ جلد دوبارہ دورہ کرکے چلڈرن ہسپتال لاہور میں ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کو ری ویمپنگ منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :