مائیکل سلیٹر کی گھریلو تشدد کے الزام میں ضمانت مسترد ، ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

منگل 16 اپریل 2024 21:12

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کی گھریلو تشدد کے الزام میں ضمانت مسترد کرکے انہیں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔54 سالہ سابق کرکٹر کوئنزلینڈ کی عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گر گئے اور انہیں پولیس افسران کی مدد سے اٹھانا پڑا۔ سلیٹر کو5 دسمبر2023 ء سے 12 اپریل کے درمیان مبینہ جرائم سے متعلق19 الزامات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ان الزامات میں پیچھا کرنا، دھمکیاں دینا، حملے کے موقع پر جسمانی نقصان اور دم گھٹنا یا گلا گھونٹنا شامل ہیں۔ سلیٹر نے شکایت کنندہ کے خلاف تشدد کے کسی بھی الزام کی تردید کی ہے۔ ان کی اگلی عدالت میں پیشی کی تاریخ31 مئی مقرر کی گئی ہے۔ مائیکل سلیٹر نے1993 ء سے 2001 ء تک آسٹریلیا کی طرف سے74 ٹیسٹ میچوں میں 5 ہزار 312 رنز اور42 ون ڈے میچز میں987 رنز سکور کئے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سلیٹر کمنٹری کے شعبے سے منسلک ہو گئے تھے۔