نیوزی لینڈ سیریز: قومی کرکٹرزکا انڈور کرکٹ کھیل کر ٹائم پاس

فخر زمان کے بیٹے نے بھی انڈور کرکٹ میں حصہ لیا

منگل 16 اپریل 2024 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا مقامی ہوٹل میں انڈور کرکٹ کھیل کر ٹائم پاس ،،اوپنر بلے باز فخر زمان کے بیٹے نے بھی قومی کرکٹرز کے ساتھ انڈور کرکٹ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ہونیوالی بارشوں کے باعث قومی کرکٹرز کی سرگرمیاں ہوٹل تک محدود رہی، قومی کرکٹرز ہوٹل کوریڈور میں ٹیپ بال کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوئے ابراراحمد، زمان خان، شاہین آفریدی نے انڈور کرکٹ کھیلی۔

محمدعامر، عمادوسیم نے بھی ہوٹل کوریڈور میں انڈور کرکٹ کھیلی۔ فخر زمان کے بیٹے نے بھی قومی کرکٹرز کے ساتھ انڈور کرکٹ میں حصہ لیا۔ بارش کے باعث کھلاڑی ہوٹل تک محدود رہے، چند قومی کرکٹرز نے جِم سیشن کیا۔ راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش کے باعث گزشتہ روز پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا