کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر ہاکی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت تقریب کا انعقاد

بدھ 17 اپریل 2024 16:21

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر ہاکی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت شہید ملت لیاقت علی خان آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم (لالہ زار گراونڈ) میں منعقدہ تقریب میں اٹک اور راولپنڈی کی ہاکی ٹیموں نے شرکت کی۔اٹک ہاکی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تمام ٹیم جس میں انٹرنیشنل ہاکی پلیئر اجمل خان آف حضرو،انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر کامران حسین، محکمہ سپورٹس اٹک کے شہزاد گل، پاکستان آرمی کے سجاد حسین،شکیل ارشد، پرویز اختر آف تھٹہ تحصیل جنڈ اوریوتھ ہاکی کلب اٹک کے کوچ شرجیل سنی شامل ہیں بھی موجود تھے۔

اختتامی تقریب میں اٹک ہاکی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلا ڑیوں میں خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے ،اٹک ہاکی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تھٹہ تحصیل جنڈ اور ذاکر حسین سید ہاکی اکیڈمی واہ کینٹ کو ہاکیاں بھی دیں گئیں ۔

(جاری ہے)

منیجر ایشین ہاکی فیڈریشن زاہد علی خان نے کہاہے کہ کھیل ہی وہ واحد ذریعہ ہے، جس میں قوموں کو آپس میں محبت اور اتفاق کا جذبہ اجا گر کر نے اور ہم آہنگی کی فضا ء قائم کرنے میں مد د ملتی ہے کھیل اقوام عالم میں امن پیدا کرنے کا واحد ذریعہ ہیں اور ضلع اٹک میں اِس وقت ہاکی پر بھرپور کام ہورہا ہے،اِس موقع پر اولمپیئن ذاکر حسین سید مرحوم ہاکی اکیڈمی واہ کینٹ کے غلام عباس گوگا نے اٹک میں ایک شاندار ایونٹ منعقد کروانے پر اٹک ہاکی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تمام مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے اور کھیل کے ذریعے امن کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے ۔