چیئرمین پاکستان ریسلنگ ندیم پہلوان سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ویٹ لفٹر ز کی ملاقات، کھیلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال

بدھ 17 اپریل 2024 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) چیئرمین پاکستان ریسلنگ محمد ندیم پہلوان سے کوارڈی نیٹر اقلیتی امور مسلم لیگ (ن) سہیل جاوید کھوکھر کی قیادت میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ویٹ لفٹر ٹوئنکل سہیل، سبیل سہیل، ویرونیکا سہیل اور وسیم حسن اعوان نے ملاقات کی جس میں کھیلوں کے فروغ ، کھلاڑیوں کو سہولیات اور ان کی مالی معاونت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد ندیم پہلوان نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے تجاویز کا ڈرافٹ تیار کیا ہے جسے جلد حکومت اور متعلقہ وزارت تک پہنچایا جائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت نوجوانوں کو صحتمندانہ سر گرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے ہماری تجاویز پر عملی پیشرفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوںمیں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اگر حکومت ان کی سرپرستی کرے تو یہی نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔وفد نے کھیلوں کے فروغ کے لئے کاوشوں پر ندیم پہلوان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔