پاکستان نے چیئرمین سی آئی ڈی سی اے کو ہلال قائد اعظم سے نوازدیا

بدھ 17 اپریل 2024 17:18

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان نے چیئرمین چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی ای)لیو ژاہوئی کو سول ایوارڈ ہلال قائد اعظم سے نوازدیا،چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی ن نے لیو ڑاہوئی کو اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا عظیم دوست قرار دیا۔گوادر پرو کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صدر پاکستان کی جانب سے چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی ای)کے چیئرمینلیو ڑاہوئی کو سول ایوارڈ "ہلال قائد اعظم" سے نوازا۔

گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے لیو کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی جو پاک چین دوستی میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ہے۔

(جاری ہے)

سفیر پاکستان نے لیو کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں 'پاکستان کا عظیم دوست' قرار دیا جو ہمیشہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی حمایت میں پیش پیش رہے ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق لیو ڑاہوئی نے اپنے خطاب میں صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں "ہلال قائد اعظم" سے نوازا۔ انہوں نے پاکستان کو اپنا 'دوسرا گھر' قرار دیتے ہوئے خاص طور پر پاکستان میں چین کے سفیر کی حیثیت سے اپنے دور میں پاکستانی قیادت کی جانب سے دی گئی غیر معمولی حمایت کو یاد کیا۔ تقریب میں چین اور پاکستان کے معززین، اعلی حکام اور ذرائع ابلاغ کے افراد نے شرکت کی۔