وزارت خزانہ نے فنڈز سرینڈرکرنے کی تاریخ 15 مئی 2024مقررکردی

بدھ 17 اپریل 2024 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وزارت خزانہ نے فنڈز سرینڈرکرنے کی تاریخ 15 مئی 2024مقررکردی ہے۔وزارت خزانہ کے بجٹ ونگ کی طرف سے تمام پرنسپل اکائونٹنگ افسران کے نام جاری کردہ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ جاری مالی سال کیلئے فنڈز سرینڈرکرنے کی تاریخ پرنظرثانی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مراسلہ کے مطابق فنڈز سرینڈرکرنے کی تاریخ اب 31 مئی 2024 کی بجائے 15 مئی 2024 ہوگی۔پرنسپل اکائونٹنگ آفسران کو تمام سرینڈرآرڈرز15 مئی تک جاری کرنے اوراس کی اطلاع بجٹ ونگ کو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اسے ایس اے پی نظام میں داخل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :