لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و اساتذۂ کا ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے ایوان قائد اعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

عظیم پبلک ہائی سکول رائے ونڈ لاہور ، نیو فرینڈز پبلک ہائی سکول چوہنگ ، موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوپال نگر، انوارالتعلیم گرلز ایلیمنٹری سکول فیروز پور روڈ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینال ویو کالونی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گنگا آئس فیکٹری گلبرگ II اور گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول لوئر ماڈل لاہورکا وزٹ کیا۔

مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد 244 تھی۔