پ* فیصل آباد ، فون سنتے نوجوان ٹرین کی ٹکر لگنے سے لہولہان ہو گیا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) نشاط آباد پل کے قریب پٹڑی پر بیٹھا فون سنتے نوجوان ٹرین کی ٹکر لگنے سے لہولہان ہو گیا، ریسکیو1122 کی ٹیم نے مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کا رہائشی 26سالہ حمزہ ولد عابد نشاط آباد پل کے قریب چناب ٹیکسٹائل ملز کے سامنے ریلوے پٹڑی پر بیٹھ کر فون سننے میں محو تھا کہ اسکو ٹرین کے آنے کا پتہ ہی نہ چلا اور ٹرین کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :