ذ*معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

۱ شبیر منشاء کی تجربے اور شاندار قائدانہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بہترین انتخاب ہے، عاطف اکرام شیخ پاکستان چائنا بزنس کونسل دوطرفہ تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی، صدر ایف پی سی سی آئی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے معروف صنعتکار اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر شبیر منشاء چھرہ کو سال 2024-25کے لیے ایف پی سی سی آئی کی پاکستان چائنا بزنس کونسل کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے شبیر منشاء چھرہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبیر منشاء کے تجربے اور شاندار قائدانہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بہترین انتخاب ہے۔

شبیر منشاء چھرہ ایف بی آر،محکمہ کسٹمز ، پورٹ اینڈ شپنگ کے حوالے سے مسائل کو حل کرانے میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔انہوں نے بطور کنوینیر ایف پی سی سی آئی کسٹمزویلیو ایشن کمیٹی برآمدکنندگان اور درآمدکنندگان کو محکمہ کسٹمز اور ویلیو ایشن کے حوالے سے دیرینہ مسائل حل کرانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ وہ پاکستان آرٹی فیشل لیدر امپورٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین بھی ہیں۔

صدر ایف پی سی سی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارتی و دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اپنے شاندار ویژن، حکمت عملی، صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کے زیادہ سے زیادہ مواقع یقینی بنائیں گے۔اس ضمن میں انہیں ایف پی سی سی آئی کا ہر ممکن تعاون اور حمایت حاصل رہے گی۔ #

متعلقہ عنوان :