ایل ڈی اے ٹیموں کاغیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3املاک مسمار ،2غیرقانونی کمرشل املاک سربمہر

شہر میں غیر قانونی تعمیرات و غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے‘ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

بدھ 17 اپریل 2024 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی تعمیرات پر 3 املاک مسماراور 2غیرقانونی کمرشل املاک کو سربمہر کر دیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے شنگھائی پل، کچا جیل روڈ کے قریب غیرقانونی اضافہ /تبدیلی مسمار کر دی۔

(جاری ہے)

شاداب کالونی میں پلاٹ نمبر72اے کو غیرقانونی اضافہ /تبدیلی اور تزئین و آرائش کرنے پر مسمار کر دیا۔کاہنہ، فیروز پور روڈ پر غیرقانونی تعمیر مسمار کر دی۔پلا ٹ نمبر1-2بی ون اور رستم ٹاولز گجو متہ کو غیرقانونی کمرشل استعمال پر سربمہر کر دیا۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون سیون علی عباس نے کیا۔آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی تعمیرات و غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :