احسان اللہ کی برطانیہ میں ماہر ڈاکٹر سے ملاقات، کہنی کی انجری کا معائنہ کروالیا

بدھ 17 اپریل 2024 19:23

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی برطانیہ میں ماہر ڈاکٹر سے ملاقات ہوگئی اور انہوں نے اپنی کہنی کی تکلیف کا معائنہ بھی کروالیا۔احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کیلئے انگلینڈ پہنچے تھے جہاں ان کی آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس سے اپائنٹمنٹ تھی۔

(جاری ہے)

سرجن پروفیسر ایڈم واٹس ہاتھ اور کلائی کی سرجری، کندھے اور کہنی کے طریقہ کار، اسپورٹس انجریز اور ٹراما سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔ڈاکٹر ایڈم واٹس نے احسان اللہ کی انجری کا مکمل معائنہ کرلیا۔ برطانوی ڈاکٹر اگلے ایک دو روز میں اپنی جامع رپورٹ پیش کریں گے۔احسان اللہ کو دوبارہ سرجری کے عمل سے بھی گزرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :