گلبرک کے تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف مہم چلائیں گے۔ اے ایس پی محمد رضا

بدھ 17 اپریل 2024 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) اے ایس پی محمد رضا نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا دورہ کیا کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے منشیات کے تدراک کے لئے کئے جانے والے اقدامات تعلیمی اداروں میں مہم، علاج معالجہ کی سہولیات اور بے گھر منشیات کے عادی افراد پر تفصیلی برینفگ دی۔

(جاری ہے)

پروگرام آفیسر سید محسن، صدر لاہور پنوراما سنٹر مال روڈ چوہدری شفقت حسین، ظفر علی، بختاور نعیم، نثار حسین سمیت ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اے ایس پی محمد رضا نے کہا کہ گلبرک کے تمام تعلیمی اداروں میں ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے ساتھ مل کر طلبہ اور اساتذہ میں نشہ کے خلاف مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات پر ڈرگ ایڈوائزری کا کام قابل ستائش ہے۔نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچانا ضروری ہے سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ نوجوانوں میں آئس کا نشہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، لاہور پولیس کی منشیات سپلائی کرنے والے افراد کے خلاف مہم خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :