ایل ڈی اے کو اڑھائی ارب روپے کے فنڈزجاری

بدھ 17 اپریل 2024 20:17

ایل ڈی اے کو اڑھائی ارب روپے کے فنڈزجاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پنجاب حکومت ایل ڈی اے کی سالانہ ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کیلئے خصوصی طور پر مہربان ہے، اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے مالی سال دوہزار تئیس چوبیس کی چھوٹی بڑی سکیموں کے لئے دو ارب انچاس کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور ، سپورٹس کمپلیکس جیسے بڑے منصوبے کے زیر التوا فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، برکی روڈ ، شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کا اجرا بھی کر دیا گیا، بند روڈ منصوبے کے لئے ایک ارب کے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا، شاہدرہ منصوبے کے باقی ماندہ تینتیس کروڑ سے زائد کے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا، مجموعی طور پر 38 سکیموں کے لئے فنڈز کا اجرا کیا گیا ہے، محکمہ ہائوسنگ نے محکمہ خزانہ کو فنڈز فوری آن لائن کرنے کی استدعا کر دی۔

اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :