واشک کے عوام و ہمددروں کی دعائوں سے اللہ کے گھر بیت اللہ شریف کا دیدار نصیب ہوا، مر ذا بدعلی ریکی

بدھ 17 اپریل 2024 20:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما رکن قو می اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک کے عوام و ہمددروں کی دعائوں کی بدولت اللہ کے گھر بیت اللہ شریف کا دیدار نصیب ہوا انسان کی نیت صاف ہو تو ہر میدان میں منزل آسان رہتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر ذاکر علی ریکی ہاوس کوئٹہ میں واشک خاران ماشکیل گڑانگ جنگیاں بسیمہ دور و نزدیک علاقوں سے آئے ہوئے مبارک باد دینے والوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ علماء کے کاروان سے قربت نے ہمیں دین اسلام سے مضبوطی سے جوڑا ہے جو اللہ کا کرم و احسان ہے انہوںنے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے دوران اہلیان واشک و بلوچستان و ملکی سلامتی و عوام کی خوشحالی کے لیئے بارگاہ الہی و حضور صدائیں بلند کی انہوںنے کہا کہ سچائی کا دوسرا شکل خدا سے قربت ہے ہم نے سیاست کے میدان میں سچے راستے اور عمل و کردار کو آگے بڑھایا جسکا نتیجہ ہمیں اللہ نے ہر شکل میں دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کا یقین چور دروازوں سے بیایمانی دھاندلی جھوٹ فریب کی سیاست پر ہے جبکہ ہمارا یقین و ایمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے پر ہے انہوں نے کہا کہ واشک کے عوام کی شعور اور اتحاد و اتفاق نے مخالفین کی سیاست کا ملیہ میٹ کر دی ہے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں غریب و مظلوم و بے کسوں کا خدمت ہماری کامیابی کا راز ہے جنکی ہمت و صلاحیت مخالفین میں نہیں انہوں نے کہا کہ ہم واشک کے ہر غریب و مظلوم سے محبت جبکہ مخالفین نفرت کرتے ہیں ہماری سچائی و مخلصی نے ہمارے مخالفین کو جھونپڑیوں میں رکھے جولوں میں نھنے بچوں سے کھیلنے پر مجبور کر دی ہے اس موقع پر مختلف وفود نے حاجی میر ذابد علی ریکی کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد۔