میلہ بیساکھی:سالانہ تقریبات کے موقع پر گردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد میں سِکھ یاتریوں کی آمد پر سکیورٹی الرٹ

بدھ 17 اپریل 2024 20:32

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کا میلہ بیساکھی کی سالانہ تقریبات کے موقع پر گردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد میں سِکھ یاتریوں کی آمد پر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے گوردوارہ روہڑی صاحب اور مہمانوں کی آمد کے روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا، انہوں نے منتظمین گردوارہ سے ملاقات کی اور گوردوارہ کی حدود صفائی و سیکورٹی، ابتدائی طبی امداد اور دیگر انتظامات کے حوالے سے استفسار کیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہائی وے حکام، ضلع کونسل اور جی ڈبلیو ایم سی حکام کو دیوان روڈ کی ضروری مرمت اور تجاوزات کے خاتمے اور روٹ کی مکمل صفائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ گوردوارہ روہڑی صاحب کی یاترہ کرنے والے سکھ یاتریوں کے لیے ہیلتھ ڈیسک میں شوگر، بلڈ پریشر، استھما سمیت دیگر امراض کی ابتدائی طبی امداد، ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

دورہ کے دوران انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے مہمانوں کے لیے بہترین اور معیاری انتظامات کیے جائیں، پینے کا صاف پانی، بیٹھنے کا مناسب انتظام، صحت کے حوالے سے تمام تر انتظامات، صفائی ستھرائی، گوردوارہ کے اطراف سیکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات کیے جائیں تاکہ آنے والے مہمان سکھ یاتریوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ, گوردوارہ روہڑی صاحب کے منتظم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :