ڈیرہ غازی خان میں جھولا گرنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے

بدھ 17 اپریل 2024 20:45

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈیرہ غازی خان کے ماڈل بازار میں جھولا گرنے سے 5افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایاکہ بلاک 17 میں قائم ماڈل بازار کے اندر جھولا گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور ریسکیو کنٹرول روم نے فوراً ایک موٹر بائیک اور ایک ایمبولینس روانہ کرا دی۔

(جاری ہے)

سٹاف جب موقع پر پہنچا تو چار عورتیں زخمی ملیں جن کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک بچی جس کو سر پر چوٹ لگی ہوئی تھی ،کو فوری طور ہسپتال لے جایا گیا۔زخمی ہونے والوں میں 8سالہ بچہ مصباح عثمان،12سالہ عصمہ، 22سالہ صائمہ ،28سالہ جنید اور 7سالہ نامعلوم بچہ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :