کارکردگی دکھانے والے جوانوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لورالائی

فرائض سے غفلت کے مرتکب ہونے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی،میر عبداللہ زہری

بدھ 17 اپریل 2024 21:22

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لورالائی میر عبداللہ زہری نے امن و امان کے حوالے سے اپنے دفتر میں لیویزاہلکاروں کے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر لیویز لائن انچارج لیویز تھانوں کے انچارجز چیک پوسٹ انچارجزاور دیگر اہلکار بھی موجودتھے اسسٹنٹ کمشنر نے سیکورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لیو یز جوانوں کو مزید چاک و چوبند رہنے کی ہدایت کی اور رات کے وقت گشت کومزید بڑھانے اور بہتر بنانے کی ہدایت کی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر عبداللہ زہری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی دکھانے والے جوانوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی اور فرائض سے غفلت کے مرتکب ہونے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے کہا کہ لیویز کے جوان عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں اور شرپسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ہر گز اپنی جائے تعیناتی کوخالی نہ چھوڑیں. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر عبداللہ زہری نے کہا کہ لیویز فورس کے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے حوالے سے دی جانے والی قربانیوں پر ان کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بوری سب ڈویڑن وسیع رقبے پر مشتمل ہونے کے باوجود محدود وسائل کے اندر رہتے لیویز فورس نے ہمیشہ امن کی بحالی کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ایک نیک شگون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر عبداللہ زہری نے کہا کہ لیویز میں ڈسپلن ڈیوٹی اور غیر ذمہ ادارنہ رویے کو ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی تمام اہلکار خود کو عوام کا خادم اور ان کے جائز کام اور انکے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے سب ڈویژن کے کسی بھی ایرے کاکسی بھی وقت دورہ کریں گے اور اگر کوئی لیویز اہلکار غیر حاضر یادوران ڈیوٹی غیر ذمہ دار پایا گیا تو لیویز ایکٹ کے تحت اسکے خلاف کاروائی ہوگی اس موقع پر لیویز تھانوں کے انچارجز چیک پوسٹ انچارجزاور جوانوں نے اپنے مسائل اور تھانوں اور چیک پوسٹوں میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبداللہ زہری نے ان کے تمام مسائل کو غور سے سنا اور ان کے تمام مسائل کے حل اور دیگر درپیش مشکلات کے حل کی ہرممکن یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :