سفیر آمنہ بلوچ کا ایچ بی ایل کی برسلز برانچ کا دورہ ، کنٹری منیجر سے ملاقات

بدھ 17 اپریل 2024 21:25

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بدھ کو یہاں حبیب بنک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) پاکستان کی برسلز برانچ کا دورہ کیا اور کنٹری منیجر ہانس اوتیما سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں پاکستان کے سفارت خانہ کی ایکس پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران بنک کے جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال اور بنکاری تعاون کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل بیلجیئم میں 1970 کی دہائی سے فعال اور آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :