Live Updates

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت پشاورمیں ہاؤسنگ اتھارٹی کا 37واںاجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت پشاورمیں ہاؤسنگ اتھارٹی کا 37واںاجلاس منعقد ہوا جس میں ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر عنبر علی، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے عمران خان وزیر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں معاون خصوصی کو جاری اور مکمل شدہ ہاؤسنگ سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملازئی ہاوسنگ سکیم، سفید سنگ روڈ نزد پیر بالا 2016 میں شروع کیا گیا ہے جس میں تمام ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں اور اس میں گھروں کی تعمیر جاری ہے ، جبکہ ہنگو ٹائوں شپ کے لئے فنڈز مہیا کئے گئے ہیں تا کہ ترقیاتی کام جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچ سکے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح میگا سٹی نوشہرہ جو کہ 2022 میں شروع ہوا ہے جو کہ کے پی ایچ اے اور پارٹنر لیف پرائیویٹ لمیٹڈ کا مشترکہ ہائوسنگ سکیم ہے جبکہ جلوزئی ہائوسنگ سکیم کیلئے سیکورٹی سٹاف کے لئے سفارشات د ی گئی ہیںتا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں ہاؤسنگ سکیموں اور سول سوسائٹیوں کو دور جدید کے اہم تقاضوں سے ہم اہنگ کرنے پر زوردیا اور تجویز دی گئی کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے آسان سرکاری ہاؤسنگ سکیموں کے مواقع پیدا کیے جائیں اور اس بارے میں مزید زور دیا کہ پرائیویٹ سوسائٹیوں کو بھی فروغ دینا ہوگا جو کہ پی ایچ اے کے زیر انتظام کام کر رہی ہیں کیونکہ اسی طرح ہی اس مسئلے کا حل ممکن ہو سکتا ہے۔

معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ نے کہا کہ جس طرح جلوزئی،ملازئی، ہنگو ہاؤسنگ سکیم سمیت اور بھی بہت سکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں اسی طرز پر کئی اور ہاؤسنگ سکیمیں متعارف کرانی پڑیں گی تاکہ صوبے کی عوام کے لئے اپنے گھر کے حصول میںآسانیاں پیدا کی جا سکیںاور صوبے کے عوام کو معیاری رہن سہن مہیا ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف سرکاری سکیموں پر ہی اکتفا نہ کیا جائے بلکہ اس دھارے میں کے پی ایچ اے کے زیر انتظام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی آگے آنے کے مواقع فراہم کئے جائیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ دورجدید کے تقاضوں کو پور کیا جا سکے اورآنے والے وقت میں صوبے کو رہائشی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈاکٹر امجد علی نے مزید کہاکہ جتنی بھی سرکاری ہاوسنگ سکیمیں مکمل ہو چکی ہیںان کے ملازمین کو بے روزگار نہ کیا جائے کیونکہ انہی ملازمین نے ان سکیموں کو کامیابی سے ہم کنار کیا ہے۔ اجلاس میں معاون خصوصی نے ہاؤسنگ اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی کوبہتر بنانے پر زوردیا تا کہ عام آدمی اس سے مستفید ہو ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :