محکمہ میں خود احتسابی کا عمل جاری جو بنیادی اہمیت کا حامل ہے ،سید شہزاد ندیم بخاری

رشوت ستانی اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی، ڈی آئی جی آپریشنز

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا محکمہ میں خود احتسابی کا عمل جاری جو بنیادی اہمیت کا حامل ہے جبکہ رشوت ستانی اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔ وہ بدھ کو یہاں طلباء کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طلباء کے وفد نے ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری سے ملاقات کی،ملاقات میں طلباء کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں جاری کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا،اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ معاشرے کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،جبکہ پولیس کو اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے،گزشتہ ایک ماہ کے دوران جرائم کی بیخ کنی کیلئے نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے،اس سلسلے میں طلباء کو چاہیے کے وہ مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرے،انہوں نے مزید کہا کہ شہری کہیں بھی جرم دیکھیں تو فوری پولیس کو رپورٹ کریں،عوام کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کیلئے مزید بہتری پر کام جاری ہے،پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیںجبکہ مزید پر کام جاری ہے،انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ میں خود احتسابی کا عمل جاری جو بنیادی اہمیت کا حامل ہے جبکہ رشوت ستانی اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :