فیصل کریم کنڈی کی اخونزادہ چٹان پر قاتلانہ حملے ی مذمت

اخونزادہ چٹان پر حملہ بزدلانہ کارروائی ،پیپلز پارٹی کے کارکن ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، بیان

بدھ 17 اپریل 2024 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اخونزادہ چٹان پر قاتلانہ حملے ی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخونزادہ چٹان پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے،پیپلز پارٹی کے کارکن ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںسیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اخونزادہ چٹان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخونزادہ چٹان پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے،پیپلز پارٹی کے کارکن ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا ملک دشمن قوتوں کا شیوہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے واقعات کے سدباب کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ اخونزادہ چٹان سمیت تمام رہنمائوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔

متعلقہ عنوان :