ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوہر ٹائون میں جی ون مارکیٹ کمرشل زون کے اطراف کا دورہ کیا۔انہوں نے جی ون مارکیٹ کمرشل زون کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب کر لیا اور کہا کہ جی ون مارکیٹ کے کمرشل زون میں پارکنگ، واک ویز و دیگر سہولیات دی جائیں گی اور کمرشل زون کے انفراسٹرکچر کو بہتر و منظم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ٰپنجاب مریم نوازکی ہدایات پر شہر کو لیوایبل بنانے کے لیے مرحلہ وار اقدامات کر رہے ہیں،پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے اپنی سوسائٹیوں میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، جوہر ٹائون کی جی ون مارکیٹ کمرشل زون کو ماڈل بنایا جائے گا، جی ون مارکیٹ کے اطراف میں تجاوزات کے خاتمہ، گرین بیلٹ کی بہتری سمیت دیگر اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے اور ٹیپا افسران کو ری ماڈلنگ کا پلان آئندہ چند روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر انجینئرنگ ہارون سیفی نے بریفنگ دی۔