سیالکوٹ،اربن فلڈنگ سے بچنے کے لئے نالہ بھیڈ کی ڈی سلٹنگ پر کام کا آغاز

جمعرات 18 اپریل 2024 12:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ضلع کونسل کی زیر نگرانی بارشی پانی کے فوری نکاس اور اربن فلڈنگ سے بچنے کے لئے سیالکوٹ اور کینٹ کے وسط سے گزرنے والے نالہ بھیڈ کی ڈی سلٹنگ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں سے قبل نالہ بھیڈ کی مکمل صفائی کرکے زیادہ سے زیادہ پانی کے بہاؤ کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ سیور یج لائنوں، روڈ سائڈ ڈرینز اور ڈسپوزل سٹیشن کی ڈی سلٹنگ کے لئے سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی کے دوران گندگی کو فوری ہٹایا جائے۔

متعلقہ عنوان :