سبزی منڈی‘ لکڑمنڈی‘ غلہ منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے ماسٹر پلان تیار

جمعرات 18 اپریل 2024 13:41

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ نے‘سبزی منڈی‘ لکڑ منڈی‘ غلہ منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے ماسٹر پلان تیار کرلیا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو کم کیا جاسکے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے چک 84شمالی‘ لاہور روڈ اور کانڈیوال روڈ پر منتقل کرنے کیلئے جگہ کا انتخاب کیا جارہا ہے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ چک 84کے قریب کئی مربع پر مشتمل سرکاری اراضی موجود ہے اسی طرح کانڈیوال روڈ اور لاہور روڈ پر بھی سرکاری رقبہ موجود ہے جہاں پر عوام کو بہتر سہولت حاصل ہوگی وہاں پر ٹرک اڈے‘ غلہ منڈی‘ لکڑ منڈی‘ سبزی منڈی کو منتقل کردیا جائیگا جس کیلئے جلد ارکان اسمبلی اور ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کے افسران کا مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں ان کو منتقل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :