ریسکیو1122خیبرپختونخوا کی ممکنہ بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی سےنمٹنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل

جمعرات 18 اپریل 2024 14:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخواڈاکٹر محمد آیازنے کہا کہ ‎ریسکیو1122 روزمرہ کی بنیاد پر سینکڑوں ایمرجنسیز میں بروقت امداد فراہم کررہی ہیں اورممکنہ بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کےلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی ہیڈکوارٹرریسکیو1122پشاور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عوام الناس کو خدمات کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اجلاس میں انہیں حالیہ ممکنہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران مختلف اضلاع میں ضروری اقدامات سے متعلق بریفننگ بھی دی گئ جس پر انہیں نے اطمینان کااظہارکرتے ہوئےہرقسم حالات کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :