یونیورسٹی آف بلتستان سکردو ادبی فورم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 15:22

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف بلتستان سکردو ادبی فورم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا طلبہ کی کثیر تعداد نے عید ملن پارٹی میں شرکت کی ، تقریب کے مہمان خصوصی کیمپس ایڈمنسٹریٹر سندوس کیمپس ناصر عباس تھے اس موقعے پر طلبہ نے عید کے حوالے سے اپنے پیغامات ریکارڈکرائے ، ادبی فورم کے صدر نجم الحسن سید نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ یہ فورم طلبہ کا نمائندہ فورم ہے اس فورم کے قیام کا بنیادی مقصد طلبہ کی فلاح و بہبود اور انہیں تعلیمی معاونت فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے ، جس کے لیے ہم انتظامیہ کے مشکور ہیں تقریب میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ انگلش ڈاکٹر عیسی ، عبد الرحمن میر ، نامور شاعر ذیشان مہدی ، محمد کمال ، ڈاکٹر مہدی حسن ،اسحاق نوری ،سید نیئر عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے کیمپس ایڈمنسٹریٹر ناصر عباس نیاس موقعے پر اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر مرکوز کریں، یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی انتظامیہ طلبہ کی سہولیات کا بھرپور خیال رکھ رہی ہے اب طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور علاقے میں تعلیمی انقلاب کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں، انہوں نے فورم کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس فورم کا یقینا یونیورسٹی کو فائدہ ہونا چاہیے ،اس موقعے پرطلبہ مابین نعتیہ مقابلہ بھی ہوا ،تقریب کے آخر میں جی بی میوزیکل بینڈ نے عارفانہ کلام پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا ،بعد ازاں طلبہ و طالبات اور مہمانوں کیلیے ضیافت کا اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :