کمشنرسرگودہاکازیر ِتعمیر 47 پل کی سست روی کا نوٹس، پل کو فوری مرمت کرکے بحال کرنے کی ہدایت
جمعرات 18 اپریل 2024 15:25
(جاری ہے)
فیسکو حکام کے مطابق ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے اور جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زیر تعمیر اوور فلائی میں سوئی گیس کی دو مین پائپ لائنز کی تبدیلی کے لیے محکمے کو ایک کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے جارہے ہیں۔
حکام کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک دونوں پائپ لائنز کو متبادل جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔ ایس ای روڈ کا بتانا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ حکام کی عدم دلچسپی کے باعث ِفلائی اوورکا تعمیراتی کام متاثر ہو رہا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے سات مین ہولز اور سیور لائن کی متبادل جگہ تبدیل کرنا مقصود ہے۔ ایکسین روڈ کے بار بار رابطے کے باوجود بورڈ حکام کی جانب سے تاحال کوئی تخمینہ/ ڈیمانڈ نوٹس نہیں تیار کیا جارہا جبکہ فنڈز موجود ہیں جس پر کمشنر نے کنٹونمنٹ بورڈ حکام کو چوبیس گھنٹے میں تخمینہ تیار کرکے ایکسین ہائی وے کے دفتر بھجوانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ اوور فلائی کی تعمیر سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنے اپنا اپنا کا کام بروقت مکمل کریں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جھال چکیاں بائی پاس کے لیے مزید 30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئے گئے ہیں۔ کمشنر نے ہائی ویز کے ٹھیکدار کو کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوالٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.