تورغر، اے اے سی کا مختلف تندوروں اور ہوٹلوں کا دورہ

جمعرات 18 اپریل 2024 15:26

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تورغر حسن زئی راجہ تصور خان نے کنڈر حسن زئی میں مختلف تندوروں اور ہوٹلوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تندوروں پر روٹی کا وزن چیک کیا اور تندور مالکان کو 100 گرام والی روٹی 15 روپے میں جبکہ 200 گرام والی روٹی کی قیمت 30 روپے پر فروخت کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے زائد قیمت وصول کرنے والے یا روٹی کا وزن کم کرنے والے تندور مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے جبکہ ہوٹل مالکان بھی گاہک سے روٹی کی قیمت سرکاری ریٹ کے مطابق وصول کریں، ہوٹلوں پر صفائی کا معیار مزید بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :