آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور

جمعرات 18 اپریل 2024 17:53

آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کیلئے اوشیانا کے ملک ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور ہوگئی۔ ونواٹو کی ویمن ٹیم کو ابوظبی میں آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ گلوبل کوالیفائرز میں شرکت کرنا ہے۔ونواٹو نے ایسٹ ایشیا پیسفک کوالیفائر میں جاپان کو شکست دے کر گلوبل کوالیفائر کیلئے جگہ بنائی۔

گلوبل کوالیفائر میں ونواٹو کے علاوہ نیدرلینڈز، زمبابوے، آئرلینڈ اور یو اے ای شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا، تھائی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، امریکا اور یوگنڈا کی ویمنز ٹیمیں بھی میں ایونٹ میں شریک ہیں۔ ونواٹو کی ٹیم کو بہتر سامان کیلئے ساڑھے چھ سے سات ہزار ڈالرز درکار ہیں، رقم جمع کرنے کیلئے کرکٹ ایسوسی ایشن نے عوام سے فنڈز کی درخواست کردی۔ونواٹو کرکٹ ایسوسی ایشن نے گو فنڈ می کے پورٹل پر فنڈز جمع کرنے کیلئے لنک بنادیا۔ونواٹو کی قومی ویمن ٹیم کیلئے اب تک تین ہزار ڈالرز کا فنڈ جمع ہوا ہے، ونواٹو ویمن ٹیم کو درکار رقم کسی فل ممبر ٹیم کے کھلاڑی کی ایک میچ فیس کے برابر ہے۔

متعلقہ عنوان :