امن و امان قائم رکھنے میں علمائے کرام نے ہمیشہ بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھایا،کمشنر راولپنڈی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے میں علمائے کرام نے ہمیشہ بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھایا، علمائے کرام معاشرے میں بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا,اجلاس میں ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی سمیت علمائے کرام نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ علمائیکرام مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھا رہے ہیں، امن و امان قائم رکھنے میں علمائے کرام نے ہمیشہ بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھایا، علمائے کرام معاشرے میں بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں، نواجوان نسل کی کردار سازی میں علمائے کرام کو اہمیت حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے فعال کردار کی بدولت ناخوشگوار واقعے سے محفوظ ہیں، مذہبی تہواروں کے موقع پر انتظامیہ کے ساتھ علماء کرام متحرک کرادار ادا کرتے ہیں، مسائل کے حل کے لیے علماء کرام کے ساتھ مل کر کام کریں بے، علمائے کرام نے کمشنر راولپنڈی کی امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کی کوششوں کو سراہا۔

\378

متعلقہ عنوان :