انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:16

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قدر278.50روپے سے بڑھ کر278.55روپے ہو گی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں9پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر279.57روپے سے بڑھ کر279.66روپے پر جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں40پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قدر295.15روپے سے کم ہو کر296.25روپے ہو گی تاہم 72پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر345.77روپے سے بڑھ کر346.49روپے پر جا پہنچی ۔#

متعلقہ عنوان :