فیصل آباد،‘ غیر حاضر اور ٹریفک وارڈنز کو نوکری سے فارغ اور 37 وارڈنز کو مختلف سزائوں کا حکم دے دیا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) سی ٹی او مقصود احمد لون نے فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے‘ غیر حاضر اور ٹریفک وارڈنز کو نوکری سے فارغ اور 37 وارڈنز کو مختلف سزائوں کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق سی ٹی او نے اردل روم کے دوران ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے دو ٹریفک وارڈنز ارسلان اور محمد جمشید کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جبکہ 13وارڈنز کو سنشور‘ 11 ملازمین کو وارننگ‘ 9 ٹریفک وارڈنز کی سروس ضبطگی اور 4 کی سالانہ انکریمنٹ روکنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ کام چور ٹریفک وارڈنز کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :