وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر روٹی/ نان کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:31

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر روٹی/ نان کی قیمتوں میں بھی نمایاں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کے ہدایت پر آٹا سستا ہونے کے بعد پر روٹی/ نان کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی ڈپٹی کمشنر بنوں نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جسکے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15روپے جبکہ 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام نانبائی اور ہوٹلز مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بڑے چارٹ پر نرخنامہ لکھ کر اپنے دکان کے آگے آویزاں کرے اور اپنے دکان میں ڈیجیٹل ترازورکھیں تاکہ روٹی کا وزن کرسکے۔ خلاف ورزی کرنے والے کا نام، دکان کا پتہ ڈپٹی کمشنر بنوں کے واٹس ایپ نمبر پر بھیجے تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :