ہماری میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی، ندا ڈار

جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنا ہوگی، کپتان کی گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2024 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) قومی خواتین ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ ہماری میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ میڈیا سے گفتگو میں کپتان ندا ڈار نے کہاکہ ہماری میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔انہوںنے کہاکہ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :