فیصل آباد،فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام نہ دینے پر 2 ٹریفک وارڈنز برخاست

جمعرات 18 اپریل 2024 22:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سی ٹی او فیصل آباد مقصود احمد لون نے فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے اور غیر حاضری پر 2 ٹریفک وارڈنز کو نوکری سے فارغ کردیا اور 37 وارڈنز کو مختلف سزاؤں کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او نے اردل روم کے دوران ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 2 ٹریفک وارڈنز ارسلان اور محمد جمشید کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سی ٹی او نے 13وارڈنز کو سنشور، 11 ملازمین کو وارننگ،9 ٹریفک وارڈنز کی سروس ضبطگی اور 4 کی سالانہ انکریمنٹ روکنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ کام چور ٹریفک وارڈنز کےلئے محکمے میں کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جا رہے ہیں۔