ڈی جی ایل ڈی اے کاٹیپادفترکا دورہ،چیف انجینئر نے ٹریفک روانی اقدامات بارے بریفنگ دی

جمعرات 18 اپریل 2024 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی(ٹیپا) دفترکا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میںچیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے شہر میں ٹریفک روانی کے 82 اہم مقامات پر کیئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایم ایم عالم روڈ اور گلبرگ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ایم ایم عالم روڈ کے دونوں اطراف فٹ پاتھ سے تجاوزات ختم اورپیچ ورک،کرب سٹون کے پینٹ سمیت دیگر اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔اسی طرح شہر کی مختلف اہم شاہراہوں سے غیر قانونی سائن بورڈز ہٹائے گئے ہیں، شہر کے 1560 مختلف مقامات پر پیچ ورک کا کام کیا گیا ہے جبکہ شہر میں سائیکلنگ کلچر کو فروغ دینے کے لیے مختلف مقامات پر سائیکلنگ ٹریکس بنانے پر کام جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ غیر قانونی سائن بورڈز ہٹانے اور پارکنگ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میںچیف انجینئر ایل ڈی اے ، چیف انجینئر ٹیپا اور ٹیپا کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :