پتوکی ،22سالہ نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں ،حالت غیر ، ہسپتال منتقل

جمعرات 18 اپریل 2024 20:15

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پتوکی 22سالہ نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں حالت غیر ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تحصیل پتوکی کے علاقہ پڈہانہ چک نمبر 45کے رہائشی 20سالہ نوجوان نعمان نے گھریلو نا چاقی پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکرخود کشی کی کوشش کی متاثرہ نوجوان کو حالت غیر ہونے پرسیریس حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی لایا گیاڈاکٹر نے متاثرہ نوجوان کو موقع پر طبی امداد دی پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تحقیقات بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :