غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے چینی بانڈز کی خالص ہولڈنگز میں 40ارب امریکی ڈالر سے زائد کا اضافہ

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) چین کے قومی محکمہ برائے غیر ملکی زرمبادلہ کی نائب سربراہ اور ترجمان وانگ چھون اینگ نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے چینی بانڈز میں 40 ارب امریکی ڈالر سے زائد کا خالص اضافہ ہوا ہے اور مارچ کے اختتام پر 70سے زائد ممالک اور علاقوں کے 1100سے زائد غیر ملکی ادارے چینی بانڈ مارکیٹ میں داخل ہوئے جو کہ ملکی بانڈز ہولڈنگ کا 2.6 فیصد ہے جو گزشتہ سال کے اختتام سے 0.2 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال اکتوبر سے رواں سال مارچ تک غیر ملکی مرکزی بینکوں اور بینکاری مالیاتی اداروں نے ایک سال سے زائد کے چینی بانڈز میں زیادہ سرمایہ کاری کی جو بانڈز ہولڈنگز کا 56فیصد رہا ہے۔چین کے قومی محکمہ برائے غیرملکی زرمبادلہ کی جانب سے 18اپریل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے ابتدائی حساب کے مطابق 2024 کی پہلی سہ ماہی میں اشیا اور خدمات میں چین کی مجموعی تجارت 60ارب امریکی ڈالر سے زائد سرپلس حاصل کی گئی ہے جو تاریخ کے اسی عرصے میں ایک بلند معیار پر ہے۔

متعلقہ عنوان :