tلاہور : 9سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 21:15

D لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم ارشد نے لڑکی کو ڈرا دھمکا کے زیادتی کی کوشش کی تاہم بچی کے چیخنے چلانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہونے پر چوہنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور چند گھنٹوں میں ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔بعد ازاں پولیس نے ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس صدر سدرہ خان نے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :