چمن ،شدید بارشوں کا سلسلہ جاری

شہر و نواحی علاقوں میں حالات سنگین ،شین تالاب علاقے میں گھروں کی چھتیں گرنے سے 6افراد جاں بحق

جمعرات 18 اپریل 2024 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) چمن میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری شہر اور نواحی علاقوں میں حالات انتہاء سنگین شین تالاب علاقے میں گھروں کی چھتیں گرنے سے چھ افراد جاں بحق جاں بحق افراد میں چار خواتین اور دو بچے شامل ہے لاشیں سول ہسپتال چمن منتقل کردئے گئے شہر میں مواصلاتی نظام درہم برہم روغانی روڈ کلی روز الدین صالح زی کلی اڈہ کہول علاقوں میں لاتعداد گھروں کے کمرے اور دیواریں گرنے کی اطلاعات ضلعی انتظامیہ سے فوری امدادی کاروائیاں شروع کرنے کی اپیلیں سول ہسپتال چمن میں ایمرجنسی نافذ کردی گی ہے ڈاکٹروں کو حاضر ہونے کا حکم تین افراد زخمی حالات میں اب سول ہسپتال پہنچانے کے کوئٹہ چمن شاہراہ درہ کوڑک کے مقام پر بند ہوگی ہے سیلابی پانی نے مٹی کے تودے سڑک پر لائے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوکر رہ گئی ۔