خضدار ،تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے تین مسافرجاں بحق ،36زخمی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ضلع خضدار کے علاقے میں تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے تین مسافرجاں بحق 36زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز اور ریسکیو حکام کے مطابق جمعرات کو خضدار کے علاقے باغبانہ میں زاوا چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 36افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد لیویز اور ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیںمزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :