م*محکمہ وائلڈ لائف سکھر اور خیرپور کی مشترکہ کاروائی،سارس(کونج ) کی اسمگلنگ ناکام

جمعہ 19 اپریل 2024 02:55

ذ سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء)محکمہ وائلڈ لائف سکھر اور خیرپور کی مشترکہ کاروائی ، سارس(کونج ) کی اسمگلنگ ناکام بنا ڈالی ، 9کونج (سارس)برآمد ، ایک ملزم گرفتار ، تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف سکھر اور خیرپور کی مشترکہ ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر ببرلوئ بائی پاس پر دوران چیکنگ کوہاٹ جانے والی کوچ پر چھاپہ مارکاروائی کے دوران 9عدد کونج(سارس ) اعلی نسل کے برا?مد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا محکمہ وائلڈ لائف ٹیم کے مطابق برا?مد شدہ کونج سارس اعلی نسل ہیں اور 9میں سے 7زندہ حالت میں ہیں جبکہ دو کونج سارس مردہ حالت میں برا?مد ہوئے ، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔