انڈونیشیا ، فریم شاپ ہاؤس میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک ، 5زخمی

جمعہ 19 اپریل 2024 17:08

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک فریم شاپ ہاؤس میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ضلع ممپانگ پراپتن کے پولیس چیف کمشنر ڈیوڈ کنیٹیرو نے کہاہے کہ آگ گزشتہ روز جکارتہ میں ممپانگ پراپتھن رایا سٹریٹ میں لکڑی، پینٹ اور پینٹ تھنر سے بھری دکان میں لگی جس میں 2بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئےجو دوسری منزل پر موجود گودام میں تھے جن کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جو اب بھی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :